the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
(ایجنسیز)

واشنگٹن: امریکی اخبار ’’واشنگٹن‘‘ پوسٹ کا کہنا ہے کہ امریکی جاسوسی ادارہ کسی بھی ملک کی تمام فون کالز ریکارڈ کر سکتا ہے۔

اخبار کی حالیہ رپورٹ کے مطابق امریکا کے جاسوسی ادارے نیشنل سیکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) نے ایک ایسا جاسوسی نظام بنایا ہوا ہے جو کسی بھی ملک کی تمام فون کالز ریکارڈز کرسکتا ہے، ادارے نے بیرونی ملک کالز ریکارڈ کرنے کا یہ نظام 2009 میں بنایا جس کے تحت ایک ملک کی 30 دنوں کے دوران اربوں ٹیلی فون کالز کو



ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن ممالک کی ٹیلی فون کالز ریکاڑد کی جاتی ہیں ان کے نام منظرعام پر نہیں لائےجاتے جبکہ این ایس اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن نے بھی اس پروگرام کے بارے میں معلومات دینے کا وعدہ کیا ہے۔

دوسری جانب امریکا میں شہری آزادی کے حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپوں نے اس رپورٹ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے جبکہ اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی کا کہنا ہے کہ ہم کسی مخصوص رپورٹ یا الزام پر تبصرہ نہیں کرتے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.